3 دسمبر 2017 - 16:59
سید مقتدیٰ صدر نے امریکی صدر کو کھری کھری سنا دیں

انھوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ عالمی سامراج اور استعمار چاہے جو بھی کر لے بیت المقدس ہمارا ہے نہ کہ کسی اور کا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی ذرائع ابلاغ میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بدھ کے روز اپنی تقریر میں بیت المقدس کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور قرار دینے جارہے ہیں جس کو لے  کر  عراق کے شیعہ رہنما اور صدر تحریک کے سربراہ حجت السلام والمسلمین سید مقتدی صدر نے امریکی صدر کو کھری کھری سنا دی ہیں ، انھوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا  ہے کہ عالمی سامراج اور استعمار چاہے جو بھی کر لے  بیت المقدس ہمارا ہے نہ کہ کسی اور کا، انھوں نے ٹرمپ سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ آپ کے نظریہ کی کوئی حیثیت نہیں  اور آپ کی قدرت بھی محدود ہے ، ہمیں آپ کے نظریات کی کوئی ضرورت نہیں ، بیت المقدس ہمارا ہے اور یہ سرزمین بھی ہماری  ہے، سید صدر نے مزید کہا: بیت المقدس کا خدا ہے  جو اس کی حفاظت کرتا ہے اور اس کے بندے ہیں جو جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں  یادرہے کہ  جمعہ کو ایک  امریکی اعلی عہدہ دار نے  کہا تھا کہ ممکن ہے بدھ کو ٹرمپ اپنی تقریر میں بیت المقدس کو اسرائیل کی راجدھانی قرار دے دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲